Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے 3 سابق حکمرانوں کی 55 برس پرانی حج وڈیو وائرل

دیگر حاجیوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔ (فوڈو اخبار 24)
شاہ فہد بن عبدالعزیز اکاؤنٹ نے سعودی عرب کے  3 سابق حکمرانوں کی 55 برس پرانی ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ  احرام پہنے ہوئے ہیں اور حج کے امور انجام دے رہے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق اب سے 55 برس قبل 1388ھ کے دوران شاہ فیصل کے ہمراہ شاہ فہد اور شاہ عبداللہ نے حج کیا تھا۔ اس موقع کی تصویربھی جاری کی گئی ہے۔ جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
حج وڈیو میں شاہ فیصل، شاہ فہد اور شاہ عبداللہ کی سادگی دیکھ کر صارفین اس پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ تینوں ایک خیمے میں بیٹھے ہیں۔  اور زمین پر دسترخوان لگا ہوا ہے۔  دیگر حاجیوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔ 
مملکت کےاندر اور باہر سے عازمین حضرات حج موسم  1443ھ پر پہنچ رہے ہیں۔ سعودی عرب نے حج پر آنے والوں کے آرام و راحت کی خاطر تمام سہولیات فراہم کردی ہیں انتظامات مکمل ہیں۔ 

شیئر: