Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی انڈین ہم منصب سے ملاقات

ملاقات انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہوئی (فوٹو عاجل)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے  جمعرات کو انڈین وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ملاقات کی۔ وہ ان دنوں جی 20 میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے وہاں پہنچے ہوئے ہیں۔ 
ایس پی اے کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرا نے انڈیا اور مملکت کی دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 
انہوں نے مشترکہ تعاون کے حوالے سے سعودی انڈین تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے مفادات کے حصول میں معاون طور طریقوں کو مزید بہتر بنانے کے موضوع پر بات چیت کی۔ انہوں نے دونوں دوست ملکوں اور ان کے عوام کی خوشحالی اور مزید ترقی کے موضوع پر بھی گفت و شنید کی۔ 
اس موقع پر انڈونیشیا میں متعین سعودی سفیر عصام الثقفی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔ 
یاد رہے کہ جی 20 میں سعودی عرب، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، انڈیا، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، جنوبی افریقہ،  جنوبی کوریا، ترکی، امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کی پریذیڈنسی شامل ہیں۔ جی  20 میں شامل ممالک عالمی تجارت کا  75 فیصد کاروبار کررہے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: