Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہجرہ روڈ پر حجاج کی سہولت کے لیے موبائل کلینکس

حج سیزن کے آغاز سے اب تک 4322 حجاج کو طبی خدمات فراہم کی گئیں (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے مکہ ، مدینہ ہجرہ شاہراہ پرموبائل کلینکس کی سہولت حجاج کی خدمت کے لیےحج کے بعد دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حج سیزن شروع ہوتے ہی وزارت صحت کی جانب سے عازمین حج کے لیے مختلف نوعیت کی طبی خدمات کی فراہمی شروع کردی جاتی ہے۔
مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ کی ہجرہ شاہراہ پرحجاج کے قافلوں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے کی دیکھ بھال اورانہیں کسی بھی ہنگامی نوعیت کی طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے وزارت صحت کی جانب سے خصوصی طورپرموبائل کلینکس کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
 حج ایام سے قبل موبائل کلینکس کی سہولت ہجرہ شاہراہ پرفراہم کی گئی تھی اسی طرح بعدازحج بھی کلینکس کی سہولت فراہم کردی گئی ہے تاکہ راستے میں کسی بھی حاجی کو طبی امداد کی ضرورت ہونے کی صورت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
موبائل میڈیکل کلینکس میں ہنگامی نوعیت میں طبی ضرورت کے مطابق ہرقسم کی ادویات ، آلات فراہم کیے جاتے ہیں۔ کلینک میں طبی عملہ بھی ہمہ وقت موجود ہوتا ہے جبکہ ہنگامی حالت کےلیے ایمبولینس کی سہولت  بھی موبائل کلینک کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے۔
واضح رہے رواں سال حج سیزن کے آغاز سے اب تک ہجرہ روڈ پرموبائل طبی یونٹس نے 4 ہزار322 حجاج کو فوری طبی امداد مہیا کی جبکہ 6 حجاج جنہیں فوری طورپرہسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت تھی انہیں موبائل یونٹ کے ساتھ موجود ایمبولینس کے ذریعے ’الحمنہ جنرل ہسپتال‘ میں پہنچایا گیا۔
موبائل طبی کلینکس ذی الحجہ کے آخر تک کام کرتے رہیں گے اس دوران حجاج کی مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ اور جدہ آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

شیئر: