پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے شہریار آفریدی کو کشمیر کی کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔
جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس ہوا جس کے دوران شہریار آفریدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی۔
شہریار آفریدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں 16 اراکین نے ووٹ دیے جس کے بعد شہریار آفریدی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
شہریار آفریدی کو پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔
امپورٹڈ حکومت آج کشمیر کمیٹی کا اجلاس بلا کر میرے خلاف عدم اعتماد لارہی ہے۔ کیسا عدم اعتماد جبکہ میں نے عہدے کو اپنے قائد کے حکم پر خود ٹھوکر ماری۔کشمیر کا سودا مودی سے کرنے والے کس منہ سے کشمیر کمیٹی کا نیا چیئرمین لائیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان کادس سالہ سیاہ دور سب کو یاد ہے
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) July 14, 2022