Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب منصور نے اپنی نئی فلم 'آسمان بولے گا' کا اعلان کر دیا

شعیب منصور اس سے پہلے فلم خدا کے لیے، بول اور ورنہ جیسی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں: فوٹو فیس بک
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ہدایت کار شعیب منصور نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے۔
شعیب منصور نے مائیکرو بلاگنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے کیرئیر کی چوتھی فلم 'آسمان بولے گا' کا اعلان کیا ہے۔
فلم میں مایا خان اور عماد عرفانی مرکزی کردار ادا کریں گے۔
شعیب منصور نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ 'یہ لیجیے، انتظار بالآخر ختم ہوگیا ہے، خواتین و حضرات، سیٹ بیلٹ باندھ لیجیے اور آسمانوں پر جانے کو تیار ہو جائیں۔‘
شعیب منصور اس سے پہلے فلم خدا کے لیے، بول اور ورنہ جیسی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ شعیب منصور اس سے پہلے 'ففٹی ففٹی‘، 'ان کہی‘، 'سنہرے دن‘، 'ایلفا براوؤ چارلی‘ اور 'دھندلے راستے‘ جیسے شہرہ آفاق ڈرامے بھی بنا چکے ہیں۔
شعیب منصور کی نئی فلم ’آسمان بولے گا‘ کے اعلان پر انسٹاگرام پر مداحوں کے مثبت تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
نکھت ریاض نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ 'واہ عماد عرفانی اور مایا علی شاندار، اس جوڑے کو دیکھنے کا انتظار نہیں ہو رہا ہے، اور ہماری انڈسٹری کے شومین شعیب منصور، واہ'۔
مریم عرفان نامی ایک صارف کہتی ہیں کہ 'میں اپنی نشست پر کود رہی ہوں'۔
خیال رہے فلم آسمان بولے گا کی ریلیز کی تاریخ کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے۔

شیئر: