Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ: سونے کی نئی قیمت کیا رہی؟

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 142000 روپے سے زائد ہو گئی (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 18 جولائی کو سونے کی فی تولہ قیمت 1550 روپے اضافے کے بعد 142400 روپے رہی۔
چوبیس قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 1329 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 122085 روپے ریکارڈ کی گئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت چھ ڈالر اضافے سے 1715 ڈالر رہی۔
پیر کو پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بغیر کسی اضافے کے سابق سطح 1570 اور 1346 روپے پر برقرار رہی۔
 

شیئر: