Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گال ٹیسٹ: سری لنکا کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز

اوشادا فرنینڈو نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔
کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنا لیے ہیں۔
پہلی اننگز میں سری لنکا کی جانب سے دنییش چندیمل 80 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ اوشادا فرنینڈو نے 50 اور انجیلو میتھوز نے 42 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2، نسیم شاہ، نعمان علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
میچ کے پہلے دن پاکستان کی فیلڈنگ بھی خراب نظر آئی جہاں کپتان بابر اعظم نے دو آسان کیچ گرا دیے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔  گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے ٹاس کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اظہر علی کی جگہ اب فواد عالم ٹیم کا حصہ ہیں، اسی طرح گزشتہ روز انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
​خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل جاری سریز میں پاکستان ایک میچ جیت چکا ہے۔
20 جولائی کو گال میں ہونے والے میچ کے آخری روز پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
 اوپنر عبداللہ شفیق نے ناقابل شکست 160 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ ان کے ہمراہ ساتویں وکٹ کی شراکت کرنے والے محمد نواز نے 19 رنز بنائے تھے۔

شیئر: