Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے مطالبے پر یوٹیوب نے قابل اعتراض اشتہارات ہٹا دیے

’قابل اعتراض اشتہارات کی چانج پڑتال کرنے بعد معلوم ہوا کہ وہ معیارات کے مطابق نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مشرق وسطی میں یوٹیوب کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مطالبے پر قابل اعتراض اشتہارات ہٹا دیئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ ’قابل اعتراض اشتہارات کی چانج پڑتال کرنے بعد معلوم ہوا کہ وہ یوٹیوب کے معیارات کے مطابق نہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی جنرل کمیشن فار آڈیو ویژول میڈیا نے یوٹیوب سے مطالبہ کیا تھا کہ قابل اعتراض  اشتہارات ہٹا دیے جائیں۔
جنرل کمیشن نے کہا ہے کہ یوٹیوب پر سعودی صارفین کے لیے جس قسم کے اشتہارات ڈالے گئے ہیں وہ سعودی سماج، اسلامی اقدار اور اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔ وہ ابلاغی ضوابط کے  بھی خلاف ہیں۔

شیئر: