Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میوزک ریونیو شیئرنگ: فیس بک نے صارفین کو کمانے کا نیا موقع دے دیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے صارفین کے لیے اعلان کیا گیا ہے کہ اب وہ ’میوزک ریونیو شیئرنگ‘ کے ذریعے بھی آمدن حاصل کر سکیں گے۔
پیر کو فیس بک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’نئے مونیٹیائزیشن فیچر کے ذریعے کنٹینٹ کری ایٹرز اب مقبول آرٹسٹوں کے لائسنسنڈ میوزک کو اپنی ویڈیوز میں استعمال کر کے ان سٹریم ایڈز کے ذریعے آمدن حاصل کر سکیں گے۔‘
سوشل پلیٹ فارم کے مطابق ’یہ فیچر میوزک انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا پہلا فیچر ہے، کوئی بھی  دوسرا پلیٹ فارم اپنے کری ایٹرز کو یہ سہولت مہیا نہیں کرتا۔‘
کنٹیٹ کری ایٹرز اپنی ویڈیوز میں بائیسیپ، لیہ کیٹ، ٹوو لو اور پوسٹ میلون جیسے معروف موسیقاروں کا میوزک استعمال کر سکیں گے۔ اس کے نتیجے میں مواد تخلیق کرنے والے اور میوزک رائٹس رکھنے والوں کو ویڈیوز کے ذریعے آمدن کا نیا طریقہ میسر ہو گا۔
میوزک ریونیو شیئرنگ کو رائٹس مینیجر کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے جو فیس بک کا ویدیو، آڈیو اور امیچ میچنگ کا ٹول ہے۔ اس ٹول کی وجہ سے کنٹینٹ اونرز اپنے مواد کو چوری وغیرہ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

نیا فیچر کیسے کام کرے گا؟

فیس بک کری ایٹرز ماضی کے برعکس اپنی ویڈیو میں لائسنسڈ موسیقی استعمال کر کے میوزک ریونیو شیئرنگ کے ذریعے آمدن حاصل کریں گے۔
جو کری ایٹرز ان سٹریم ایڈز استعمال کر سکتے ہیں اور مونیٹائزیشن سٹینڈرڈز پر پورا اترے ہیں وہ نیا فیچر استعمال کر سکیں گے۔

نئے فیچر کے لیے منتخب ہونے والی ویڈیوز پر کری ایٹرز کو کل آمدن کا 20 فیصد ملے گا۔ جب کہ باقی شیئر میوزک رائٹس رکھنے والے اور فیس بک کی ملکیتی کمپنی میٹا کو ملے گا۔
کنٹینٹ کری ایٹرز کے لیے فیس بک کی میوزک گائیڈلائنز اور کیمونٹی سٹینڈرڈز پر پورا اترنا لازم ہو گا۔
فیس بک کا نیا فیچر آج 25 جولائی سے دنیا بھر کے صارفین کے لیے مہیا کر دیا گیا ہے۔ معیار پر پورا اترنے والی ویڈیوز میں ان سٹریم ایڈز لگائے جائے گے، ابتدا میں امریکی صارفین کو یہ سہولت دی جائے گی اور بتدریج اسے دنیا بھر کے صارفین کو دے دیا جائے گا۔
 

شیئر: