Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی خلاباز بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے مشن کے لیے منتخب

سلطان النیادی کسی خلائی سٹیشن میں سب سے زیادہ وقت گذارنے والے پہلے عرب خلاباز ہوں گے۔ (فوٹو: گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) پر ایک مشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق سلطان النیادی  بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر چھ ماہ قیام کریں گے۔
سلطان النیادی ناسا کے مشن میں شرکت کریں گے۔ اس مشن کا آغاز 2023 کے اوائل میں ہوگا۔
سلطان النیادی کسی خلائی سٹیشن میں سب سے زیادہ وقت گذارنے والے پہلے عرب خلاباز ہوں گے۔
2019 میں اماراتی شہری ہزاع المنصوری خلا کے سفر پر روانہ ہونے والے متحدہ عرب امارات اور بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر جانے والے پہلے عرب خلاباز تھے۔
ہزاع المنصوری آٹھ دن آئی ایس ایس میں گزارا تھا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ٹوئٹ کیا کہ ’سلطان النیادی کو پہلے عرب خلا باز کے طور پر 2023 میں شروع ہونے والے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے مشن کے لیے انتخاب ہر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ النیادی سٹیشن پر مختلف تجربات میں چھ ماہ گذاریں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس سنگ میل سے یو اے ای کے خلائی پروگرام کی بنیادیں مضبوط ہوں گی۔‘
وام کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے ایک بیان میں کہا ’ہمارے نوجوانوں نے جس بلندی کی جانب سفر شروع کیا ہے، ان شاء اللہ وہ جلد وہاں اپنی اور متحدہ امارات کی جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔‘
 

شیئر: