Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فجیرہ میں ریکارڈ بارش سے نظام زندگی مفلوج

’وزارت داخلہ نے رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے‘ ( فوٹو: البیان)
متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ریکارڈ بارش ہوئی ہے جس کے باعث شہر میں سیلابی ریلوں کی کیفیت پیدا ہوگئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 228.8 ملی میٹر بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ امدادی اداروں نے پانی میں پھنسے ہوئے کئی شہریوں اور تارکین کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ فجیرہ میں ہونے والی ایک دن کی بارش کی مقدار ریاض میں تین سال کے دوران ہونے والی بارش کی کل مقدار کے برابر رہی ہے۔
دریں اثنا میں بارش اور سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے شہریوں اور تارکین کو امداد پہنچانے کے لیے وزارت دفاع سمیت تمام سرکاری ادارے اور رضا کار متحرک ہوگئے ہیں۔
ادھر اماراتی کابینہ نے ریاست کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ جائزہ لینے اور نکاسی آب کے منصوبوں پر نظر ثانی کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

شیئر: