Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم اگست کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 53 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی ڈالر کی نئی قیمت 238.84 روپے رہی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 29 جولائی کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل کے 15 روز میں یہ پہلا موقع تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھی تھی۔
یکم اگست کو انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 63.95، اماراتی درہم 65.02، کویتی دینار 778.94، عمانی ریال 620.35 اور بحرینی دینار کی قدر 633.52 رہی۔
پیر کو روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 292.11 اور یورو کی قدر 244.94 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔ یکم اگست کو ڈالر کی قیمت خرید 241 اور قیمت فروخت 246 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 63 اور قیمت فروخت 64، اماراتی درہم کی قیمت خرید 65 اور قیمت فروخت 66 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 288 اور قیمت فروخت 294 روپے رہی۔
 

شیئر: