Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو اگست کو روپے کے مقابلے ڈالر، سعودی ریال اور دیگر اہم کرنسیوں کی قیمت

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری کا رجحان مسلسل تیسرے روز بھی برقرار رہا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منگل کو جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں 46 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 238.38 روپے رہی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ 29 جولائی کو تقریبا 15 روز بعد پہلی مرتبہ روپے کی قدر میں اضافہ ہوا تھا، جو رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں بھی برقرار رہا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 63.45، اماراتی درہم 64.90، کویتی دینار 777.65، عمانی ریال 619.98 اور بحرینی دینار 632.31 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 29072 اور یورو کی قدر 244 روپے رہی۔
منگل دو اگست کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 239 اور قیمت فروخت 241 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 63 اور قیمت فروخت 64، اماراتی درہم کی قیمت خرید 64 جب کہ قیمت فروخت 65 اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 287، قیمت فروخت 293 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں