Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک پلس کا خام تیل کی پیداوار میں ایک لاکھ بیرل اضافے پر اتفاق

اوپیک پلس کا اگلا اجلاس 5 ستمبر 2022 کو ہوگا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے خام تیل کی پیداوار میں ایک لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اوپیک پلس نے خبردار کیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے پاس خام تیل کی پیدوار میں زیادہ اضافے کی گنجائش نہیں ہے۔
اوپیک پلس کے ممالک جن میں روس بھی شامل ہے کا اجلاس بدھ کو ہوا جس میں خام تیل کی پیدوار کے لیول پر بات چیت کی گئی۔
خیال رہے اجلاس ایک ایسے وقت میں ہوا جب امریکہ کی جانب سے تیل پیدا کرنے والے ممالک پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے پیداوار میں اضافہ کریں۔
اوپیکس پلس کے فیصلے کا مطلب ہے کہ 23 ممالک پر مشتمل ممالک اگلے ماہ تک خام تیل کی روزانہ پیدوار سات لاکھ 48 ہزار بیرل تک بڑھائیں گے۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں اوپیک پلس نے خبردار کیا کہ تیل کی اپ سٹریم سیکٹر (تیل کی تلاش اور نکالنے کا کام) میں سرمایہ کاری میں کمی 2023 کے بعد مطلوبہ مقدار میں تیل کی فراہمی کو متاثر کرے گا۔
اوپیک پلس کا اگلا اجلاس 5 ستمبر 2022 کو ہوگا۔
اوپیک پلس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے یورو ایشیا گروپ کے توانائی اور کلائیمیٹ  کے منیجنگ ڈائریکٹر رعد القدیری کہا کہ ’یہ اضافہ اتنا کم ہے کہ بالکل بے معنی ہے۔ مادی لحاظ سے یہ ایک معمولی اضافہ ہے اور سیاسی لحاظ سے یہ توہین آمیز ہے۔‘
وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے توانائی اموس ہوچسٹن نے کہا ہے کہ امریکہ تیل کی عالمی مارکیٹ کو مانیٹر کرے گا تاکہ پتہ چلے کہ یہ اضافہ کافی ہے کہ نہیں۔
امریکہ نے اوپیک کے ممبر ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر تیل کی پیداوار میں اضافے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔
 

شیئر: