Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بسنے والے یمنیوں کے وزیٹر کارڈ میں 6 ماہ کی توسیع

کارڈ سعودی پوسٹ کے ذریعے ان کے رہائشی ایڈریس پر پہنچا دیئے جائیں گے۔ فوٹو عرب نیوز
 سعودی عرب میں رہنے والے یمنی باشندوں کے وزیٹر کارڈ میں چھ ماہ کی توسیع خودکار نظام کے تحت کی جا رہی ہے۔
سعودی سرکاری ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے بیان جاری کیا ہے کہ مملکت میں رہنے والے یمنی باشندے جنہیں وزیٹر کارڈ دیا گیا ہے چھ ماہ کی توسیع کی مدت 7 دسمبر تک کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

وزیٹر کارڈز میں توسیع خود کار نظام کے تحت کی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز

پاسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس توسیع کا اطلاق ان یمنی باشندوں پر ہوگا  جو باقاعدگی سے اپنے وزیٹر کارڈ کی تجدید کرا رہے ہیں۔
اس سہولت کا فائدہ اٹھانے والے یمنی باشندوں کو کہا گیا ہے کہ توسیع کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے دستیاب سروس میں 23 اگست تک فیس کی ادائیگی کردیں۔

چھ ماہ مدت کی توسیع 7 دسمبر تک کے لیے کی جا رہی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی جوازات اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یمنی باشندوں کو پاسپورٹ کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ان کے وزیٹر کارڈز میں توسیع خود کار نظام کے تحت کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں رہنے والے یمنی باشندوں کو نئے کارڈ پرنٹ کر کے سعودی پوسٹ کے ذریعے ان کے فراہم کردہ رہائشی ایڈریس پر پہنچا دیئے جائیں گے۔
 

شیئر: