Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں مندر سے مورتیاں چُرانے کے الزام میں چار افراد گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر افراد گرفتار کیے گئے (فوٹو: کراچی پولیس)
پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں پولیس نے مندر سے مورتیاں چرانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی آصف بھگیو نے اردو نیوز کو بتایا کہ بغدادی انوسٹی گیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک ملزم فاروق عرف ڈاکٹر کو گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کی کی نشاندہی پر مورتیوں کے خریدار تین افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن آصف بھگیو نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان کے نام سیف الدین، ذکریا اور شیراز ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزموں کی نشاندہی پر مندر سے چوری کی گئی آٹھ مورتیاں، ہنومان کی گدی اور پوجا کا دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ 

شیئر: