Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب کے بعد اسلام آباد میں رات 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ’تمام کاروبار اور دکانوں سے اوقات بندش کی پابندی ہٹا دی گئی ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کاروباری اوقات کی پابندی ختم کرنے کے بعد وفاقی حکومت نے بھی اسلام آباد میں رات 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ہٹا لی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بتایا کہ ’اسلام آباد میں آج سے کاروبار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔‘
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ’تمام کاروبار اور دکانوں سے اوقات بندش کی پابندی ہٹا دی گئی ہے۔‘
عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ ’ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کے اوقات پر پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔‘
واضح رہے کہ توانائی کی بچت کے لیے صوبہ سندھ اور پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی کاروباری مراکز، دفاتر، گودام اور بیکری کی دکانیں رات نو بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی نے بدھ کے روز صوبے بھر میں کاروباری اوقات کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ’کاروباری مراکز، بازار اور دکانیں اتوار کے روز بھی کھلی رہیں گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پنجاب بھر میں کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور دکانوں کے لیے اتوار کی چھٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔‘

شیئر: