Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی کھانوں میں جدت لانے والی ایوارڈ یافتہ بحرینی شیف تالہ بشمی

اس حقیقت پر پختہ یقین ہے کہ سادہ ترین مقامی اجزاء ڈش مزیدارکر سکتے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام
بہترین تخلیقی صلاحیتوں ،انتھک محنت اور لگن کے ساتھ بحرین کی خاتون شیف تالہ بشمی پہلی مرتبہ مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریقہ(مینا) کی بہترین شیف کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 33 سالہ خاتون شیف منامہ کے  گلف ہوٹل میں ہیڈ شیف کے طور پر بحرینی اور خلیجی کھانوں کو جدید بنانے کی ذمہ داری محسوس کرتی ہیں۔

کھانوں کو ذائقے کے لحاظ سے عالمی مقابلے میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔ فوٹو انسٹاگرام

تالہ بشمی بحرین میں پلی بڑھی ہیں اور انہوں نے گلف ہوٹل سے اپنے کچن کیرئیر کا آغاز کیا، اس سے قبل انہوں نے سوئٹزلینڈ کے ہوٹل میں اعلی تربیت کے ساتھ ڈگری حاصل کی۔
سوئٹزر لینڈ سے شیف کی تربیت حاصل کرنے کے بعد تالہ 2014 میں بحرین واپس آئیں اور گلف ہوٹل میں ہیڈ شیف کے طور پرذمہ داریوں کا آغاز کیا اور خلیجی کھانوں کو نئے سرے سے تیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
تالہ بشمی کو حال ہی میں 50 ریستورانوں کی طرف سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی بہترین خاتون شیف کا  اعزاز دیا گیا ہے۔
بحرینی شیف نے بتایا ہے کہ میں نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی کھانوں کو مزید بہتر کئے جانے کی گنجائش محسوس کی ہے۔

کچن کیرئیر سے قبل سوئٹزلینڈ میں اعلی تربیتی ڈگری حاصل کی۔ فوٹو عرب نیوز

تالہ بشمی نے کہا کہ میں ان کھانوں کو ذائقے اورتکنیک کے لحاظ سے بلند ترین مقام پر لے جا کرعالمی سطح پر مقابلے میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔
بحرینی خاتون شیف نے بتایا ہے کہ مجھے اپنی تربیتی سیشن کے ابتدائی دو سال میں کھانا پکانے کی اجازت نہیں تھی صرف اور صرف کھانا پکانے کی تیاری کے مراحل تھے۔
شوقیہ باورچیوں کے لیے خاص ٹپ کا ذکر کرتے ہوئے بحرینی شیف نے بتایا کہ وہ   انہیں  گھر پر مزیدار مچھلی تیار کرنے کی ترکیب پیش کرتی ہیں۔
 ان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی پکانے میں آپ تیزی بالکل مت دکھائیں، جب آپ جلدی کرتے ہیں تو کھانا جلا لیتے ہیں ۔
اپنی خوبیوں اور کمالات کا اپنی رفتار کے ساتھ موازنہ مت کریں۔ پکانے کے لیے تیز رفتاری کچھ فائدہ مند نہیں رہتی۔

خلیجی کھانوں کو مزید بہتر کئے جانے کی گنجائش محسوس کی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

کچن میں سب سے اہم بات کھانے میں استعمال ہونے والی چیزیں کاٹنے کے لیے چھری کا استعمال ہے۔ اس میں ہمیشہ یہ خیال رکھیں کہ کچن میں استعمال کے لیے چھری یا چاقو ہمیشہ معیاری اور تیز ہونا چاہئے۔ غیر معیاری چھری یا چاقو کے  ہاتھ سے پھسل جانے اور زخمی ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زیتون کا تیل اور اچھی قسم کا آئیوڈائز نمک کسی بھی ڈش کو مزید بہتر کر سکتے ہیں۔ میں اس حقیقت پر پختہ یقین رکھتی ہوں کہ سادہ ترین مقامی اجزاء ڈش کو مزیدارکر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کچن میں اپنے سٹاف کے ساتھ انتہائی نرم مزاج ، مہربان اور درگزر کرنے والا ہونا چاہئے اور میں خوش قسمت ہوں کہ جس شیف کی زیرنگرانی میں نے کام کیا انہوں نے مجھے یہ سب کچھ بھی سکھایا لہذا میں اب ان کی پیروی کرتی ہوں۔
میں اپنے سٹاف کو نیچے رکھنا پسند نہیں کرتی ، ہر کوئی مختلف طریقے سے کام کرتا ہے، چاہتی ہوں کہ میری ٹیم باورچی خانے میں آنے پر خوش، آرام دہ اور اپنے آپ کو  پر اعتماد محسوس کرے۔
 

شیئر: