Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جا تجھے معاف کیا‘، حرا مانی کی پرفارمنس پر حاضرین کا ’نو رسپانس‘

حاضرین نے حرا مانی کی گائیکی پر کوئی توجہ نہ دی اور وہ بالآخر سٹیج سے اُتر گئیں (فوٹو: سکرین گرین)
پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی سٹیج پرفارمنس کو عوام نے نظر انداز کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کنسرٹ کے دوران گانا گا رہی ہیں۔
حرا مانی سٹیج پر 2019 میں ریلیز ہونے ڈرامے دو بول کا آفیشل ساؤنڈ ٹریک گا رہی تھیں جس پر انھوں نے کنسرٹ میں شریک لوگوں سے کہا کہ وہ بھی ان کے ساتھ گانا گائیں لیکن عوام نے ان کی بات پر کوئی خاص توجہ نہ دی۔
عوام کی عدم دلچسپی دیکھتے ہوئے حرا مانی نے کہا کہ ’میرے ساتھ آپ سب کو گانا ہوگا‘ تاہم حاضرین نے پھر بھی کوئی ردعمل نہ دکھایا۔
اس کے  بعد حرا مانی نے دو مرتبہ گانے کی مشہور لائن ’جا تجھے معاف کیا‘ گائی لیکن حاضرین نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔
اس کے بعد حرا مانی نے آخر میں کہا کہ ’اگر آپ میرے ساتھ نہیں گائیں گے تو میں گانا شروع نہیں کروں گی، لیکن بدقسمتی سے اس وقت بھی لوگوں نے کوئی توجہ نہ دی اور بالآخر حرا مانی سٹیج سے اُتر گئیں۔
حرا مانی کی اس گائیکی کے بارے میں انسٹاگرام پر صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔
عیفا خالد لکھتی ہیں کہ ’آوہو، یہ تو کافی شرمندگی کی بات ہے، لیکن اُمید کرتی ہوں کہ وہ اس سے کچھ سیکھیں گی اور گانا نہیں گائیں گی۔‘
تہمینہ فاروق کہتی ہیں کہ ’انھیں صرف اداکاری پر ہی توجہ دینی چاہیے۔‘
ثنا نظیر نے کہا کہ ’میں ان کی اس کوشش کی داد دیتی ہوں لیکن تماشائیوں نے بھی شاید انھیں کچھ بتانے کی کوشش کی ہے۔‘
بُشی کہتی ہیں کہ ’کسی کو ان کی پرفارمنس پسند نہیں آئی۔‘

شیئر: