Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پانچ دن تک بارش کا امکان، سیلاب کا بھی خطرہ

تمام لوگ خطرات سے نمٹنےکے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکریں( فائل فوٹو الریاض)
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بدھ سے آئندہ اتوار تک بارش کا امکان ہے۔
سعودی محکمہ شہری دفاع نے عوام کو انتباہ کیاہے کہ’ وہ متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مسلسل بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تیاررہیں‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ’ عسیر، باحہ، نجران، جازان، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل اور تبوک میں  پانچ دن تک بارش سے سیلاب کے خطرات ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ممکن ہے کہ ریاض، قصیم اور الشرقیہ بھی بارش سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوجائے۔ بارش کی شروعات درمیانے درجے سے ہوگی اور تیز بارش میں تبدیل ہوجائے گی‘۔ 
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ’ شہری اور مقیم غیرملکی بارش سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنےکے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکریں‘۔
’ایسے مقامات پر ہرگز نہ جائیں جہاں سیلاب کا پانی جمع ہوتا ہو۔ ڈیم والےعلاقوں سے دور رہیں اور مختلف ذرائع ابلاغ پر نظر رکھیں جہاں بارش اوراس سے پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے اپ ڈیٹ دی جاتی رہے گی‘۔ 

شیئر: