Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا جبل الدقم منصوبہ جنات کی وجہ سے روک دیا گیا ہے؟

’وائرل ہونے والی وڈیوبے بنیاد ہے، اس کا مقصد لائک اور ویوز بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن کی العارضہ کمشنری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اُس ویڈیو کی کوئی حقیقت نہیں جس کے مطابق میونسپلٹی نے جبل الدقم منصوبہ جنات کی وجہ سے روک دیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بے بنیاد ہے اور اس کا مقصد لائیک اور ویوز بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں۔‘
میونسپلٹی نے واضح کیا ہے کہ ’جبل الدقم منصوبہ جاری ہے اور بہت جلد اس پر دوبارہ کام شروع ہوگا۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’اس پہاڑ کے متعلق علاقے میں یہ افواہ بہت پرانی ہے کہ یہ جنات کا مسکن ہے‘۔
’جبکہ یہ بات حقیقت سے عاری ہے کیونکہ میونسپلٹی نے پہاڑ کے قریب متعدد منصوبوں پر کام کرچکی ہے‘۔
’پہاڑ کے قریب 60 میٹر لمبی ایک سڑک تعمیر ہوئی ہے جس پر لوگ 24 گھنٹے سفر کرتے ہیں جبکہ جبل الدقم سے 400 میٹر کی دوری پر ایک پارک بھی تعمیر ہے جس میں روزانہ لوگ سیر وتفریح کرنے آتے ہیں‘۔
’پہاڑ کے قریب  مغرب اور مشرق کی سمت دو گاؤں بھی آباد ہیں جہاں صدیوں سے لوگ آباد ہیں‘۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جو بہت وائرل ہوئی ہے اور جس میں ویڈیو بنانے والے نے دعوی کیا کہ یہ پہاڑ جنات کا مسکن ہے جن کی وجہ سے یہاں زیر تعمیر منصوبہ روک دیا گیا ہے۔

شیئر: