Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نیشنل بینک کے شیئر سکوک کے اعلان کے بعد بڑھ گئے

بینک نے کیپٹل بیس کی مضبوطی کے لیے اضافی سکوک کی پیشکش کی ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی نیشنل بینک نے اپنی کیپٹل بیس کو مضبوط کرنے کے لیے 28 اگست سے اضافی سکوک کی پیشکش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی نیشنل بینک نے سٹاک ایکسچینج فائنلنگ میں کہا ہے کہ سعودی ریال میں ڈینومینیٹیڈ جاری کرنے کا سائز اور پیشکش کی قیمت ابھی تک غیر متعین اور مارکیٹ کے حالات سے مشروط ہے۔
پیشکش کی متوقع اختتامی تاریخ 31 دسمبر 2022 ہے۔ سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ملین ریال کی سبسکرائب کرنی ہو گی جس کی واپسی کی شرح کا تعین ہونا باقی ہے۔
سعودی نیشنل بینک کیپٹل آفر کے واحد بک رنر، لیڈ ارینجر اور لیڈ مینیجر کے طور پر کام کرے گا۔
بینک کی جانب سے یہ اعلان 2022 کی پہلی ششماہی کے لیے مضبوط آمدنی کی اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے جس میں 59 فیصد اضافے کے ساتھ منافع نو ملین ریال ہو گیا ہے۔
یہ 5.7 بلین ریال منافع کے خلاف ہے جو سعودی فہرست میں شامل بینک نے گزشتہ سال کی اسی مدت میں رپورٹ کیا تھا۔
بینک کے منافع میں اضافہ اس وقت ہوا جب ٹوٹل آپریٹنگ منافع ایک سال پہلے کی اسی مدت کے دوران 13.3 بلین ریال سے 24 فیصد بڑھ کر 16.4 بلین ریال ہو گیا۔
سعودی نیشنل بینک نے اعداد و شمار کو اخراجات میں 12.5 فیصد کی کمی بھی قرار دیا جس کی بنیادی وجہ کریڈٹ لاسز کے لیے کم امپیئرڈ چارجز ہیں۔
بینک نے مضبوط مالیاتی کارکردگی کے ساتھ 4.48 بلین ریال کی ششماہی ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کا اعلان کیا جو 1.1 ریال فی شیئر کی نمائندگی کرتا ہے۔
سعودی نیشنل بینک کے شیئر اس سال کی تاریخ تک تقریباً 11 فیصد بڑھ چکے ہیں سکوک کے اعلان کے بعد اتوار کو اس کے شیئر ابتدائی ٹریڈنگ میں 70.6 ریال  تک پہنچ گئے۔
بڑے قرض دہندہ کے پاس اس وقت تقریباً 316 بلین ریال  کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہے۔
سعودی نیشنل بینک نے اس سال جنوری میں پرائیویٹ پلیسمنٹ کے ذریعے اہل سرمایہ کاروں کو 750 ملین ڈالر مالیت کے سکوک کا اجرا مکمل کیا۔
بلومبرگ کی جانب سے کیے گئے ایک تجزیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مملکت کی مقامی مارکیٹ نے اس سال 14.4 بلین ڈالر مالیت کے سکوک کی فروخت ریکارڈ کی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 185 فیصد زیادہ ہے۔
یہ رقم عالمی گھریلو سکوک کی فروخت کے نصف سے زیادہ کی نمائندگی کرتی ہے اور سعودی حکومت نے اکیلے اس کا 60 فیصد سے زیادہ فروخت کیا ہے۔

شیئر: