Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سرمایہ کارکومصر میں لوٹ لیا گیا

سرمایہ کاری کی غرض سے ڈھائی لاکھ مصری پونڈ لے کرعرب باشندہ فرارہوگیا(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی سرمایہ کارکو مصر میں لوٹ لیا گیا۔ قاہرہ میں مقیم عرب باشندے کے ساتھ مل کرسرمایہ کاری کی غرض سے اسے 25 لاکھ مصری پونڈ دیے تھے۔
سرمایہ کاری میں شریک ہونے والا عرب باشندہ خطیررقم لے کرفرار ہوگیا۔ جس پرسعودی سفارتخانے سے مدد طب کی گئی۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی سرمایہ کارڈاکٹرفہد الجوفی نے قاھرہ میں رہنے والے ایک عرب ملک کے باشندے کے ساتھ مل کربڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ۔
سرمایہ کاری کے لیے تمام قانونی امورمکمل کیے گئے۔ اس غرض سے عرب باشندے کوڈاکٹر الجوفی نے تجارتی منصوبہ شروع کرنے کے لیے 25 لاکھ مصری پونڈ دیے۔
جعل ساز خطیررقم لے کرغائب ہوگیا۔ ڈاکٹرالجوفی کو جب اسے کے بارے میں اطلاع ملی توفوری طورپرسعودی سفارتخانے سے رجوع کیاجنہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں اس شخص کے بارے میں رپورٹ درج کرائی ۔
ڈاکٹر الجوفی کا کہنا تھا کہ قاھرہ میں سعودی سفیر اسامہ نقلی اورسفارتکاروں نے ہرممکن تعاون  کیا جن کی وجہ سے جعل ساز کا سراغ مل گیا۔

شیئر: