Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک کے غیر ملکی وزٹ ویزے پر آکر عمرہ کرسکتے ہیں

’دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کو نئی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
سیاحت یا وزٹ ویزے پر خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکی سعودی عرب آنے پر عمرہ کرسکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں میں مقیم غیرملکیوں کو اعتمرنا کے ذریعہ عمرہ اجازت نامہ جاری کرنا ہوگا۔
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کو نئی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’خلیجی ممالک میں مقیم اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں سمیت شنگن ویزہ حاصل کرنے والے اور امریکہ اور برطانیہ کا ویزہ حاصل کرنے والے افراد کو وزٹ ویزہ جاری کیا جاسکتا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ایسے افراد اعتمرنا کے ذریعہ عمرہ  اور مسجد نبوی میں روضہ اطہر کی زیارت  کے لیے اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں‘۔

شیئر: