Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وراٹ کوہلی کی سینچری پر انوشکا شرما کی جذباتی پوسٹ

وراٹ کوہلی نے افغانستان کے خلاف 61 گیندوں پر 122 رنز سکور کیے (فوٹو: گیٹی امیجز)
انڈین سٹار بلے باز وراٹ کوہلی کی افغانستان کے خلاف سینچری پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی ان کے لیے خوش نظر آرہی ہیں۔
جمعرات کے روز دبئی میں ایشیا کپ کے میچ میں وراٹ کوہلی نے ایک ہزار 20 دنوں کے طویل انتظار کے بعد اپنی 71 ویں سینچری بنائی جس کے بعد انھیں خوب خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
وراٹ کوہلی نے افغانستان کے خلاف 61 گیندوں پر 122 رنز سکور کیے جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
اسی سلسلے میں وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وراٹ کوہلی کے بارے میں پوسٹ کی ہے۔
انوشکا شرما لکھتی ہیں کہ 'کسی بھی اور ہر چیز میں ہمیشہ تمھارے ساتھ۔‘
انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ میں وراٹ کوہلی کی سینچری کے بعد جشن منانے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
انوشکا شرما کی اس پوسٹ پر وراٹ کوہلی نے بھی دل کا ایموجی بنا کر جواب دیا ہے۔
دوسری جانب جمعے کے روز وراٹ کوہلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'ایشیا کپ کے سفر میں آپ سب کے پیار اور سپورٹ کا شکریہ، ہم بہتر ہوں گے اور مضبوط ہوکر واپس آئیں گے، ملتے ہیں اگلی بار۔'
خیال رہے افغانستان اور انڈیا کا میچ ایک رسمی کارروائی ثابت ہوا کیونکہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل سے پہلے ہی باہر ہو چکی تھیں۔

انوشکا شرما کی انسٹاگرام پوسٹ پر صارفین کی جانب سے بھی تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے لکھا کہ ’کیا شاندار لمحہ ہے۔‘
زیڈن نے لکھا کہ ’بادشاہ واپس آگیا ہے، بہت شکریہ۔‘
سیریجن سہگل کہتی ہیں کہ ’اور ہم آپ دونوں کے ساتھ ہمیشہ ہیں، آخری سانس تک وراٹ کو سپورٹ کریں گے۔‘
ورشکا ومیکا نامی اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’یہ بہت خاص بات ہے، انوشکا وراٹ کا سب سے بڑا سہارا ہیں۔‘

شیئر: