Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نو ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعہ کو کاروباری عمل کے اختتام پر جاری ہونے والی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر میں تقریبا تین روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی شرح تبادلہ 228.18 روپے رہی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 60.72، اماراتی درہم 62.12، کویتی دینار 740.32، عمانی ریال 592.64، بحرینی دینار 605.28 اور قطری ریال کی قیمت 62.31 روپے رہی۔
جمعہ نو ستمبر کو انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 265.25 اور یورو کی قدر 230.41 رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 231 اور قیمت فروخت 233.5 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 61.4 اور قیمت فروخت 62.3 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 62.9 اور قیمت فروخت 64 روپے رہی۔

شیئر: