Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’20 فیصد ٹریفک حادثات نیند کی کمی کے باعث ہوتے ہیں‘

نیند کی کمی سے انسانی صحت پر مضراثرات مرتب ہوتے ہیں(فائل فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جامعہ الامام عبدالرحمن کے معاون پروفیسرڈاکٹر یوسف القرشی نے کہا ہے کہ’ نیند کی کمی سے انسانی صحت پرمضر اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ 20 فیصد ٹریفک حادثات کا سبب بھی نیند کی کمی ہے‘۔ 
ڈاکٹریوسف القرشی نے نجی ٹی وی ایم بی سی کے پروگرام میں نیند کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’نیند کی کمی کے شکار افراد دن کے اوقات بھی جمائیاں لیتے ہیں‘۔ 
انہوں نے ٹریفک حادثات کے حوالے سے سروے کا حوالہ دیتے بتایا کہ’ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ گاڑی چلانے والے کی نیند کی کمی ہوتی ہے۔ سروے میں جاری اعداد وشمار میں نیند کی کمی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہونے والے 20 فیصد بتائے گئے ہیں‘۔ 
’شب بیداری اورنیند کی کمی کے باعث دل کے پٹھے متاثرہوتے ہیں جس کے باعث خون کا بہاو اثرانداز ہوتا ہے جس کا اثر خون میں انسولین کی مقدار پرمرتب ہوتا ہے اورجسم میں قوت مدافعت کم ہونا شروع ہوجاتی ہے‘۔ 
ڈاکٹر القرشی نے مزید کہا کہ’ حالیہ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 45 فیصد طلبہ رات کو بھرپور نیند حاصل نہیں کرتے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔  
ان کا کہنا تھا کہ ’وہ افراد جو 24 گھنٹے میں پانچ گھنٹے سے کم سوتے ہیں ان کی موت کے خدشات میں اضافہ ہوجاتا ہے ان کی بہ نسبت جو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لیتے ہیں‘۔  

شیئر: