Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کا بذریعہ کار 9 ممالک کی سیاحت کا پروگرام

بین الاقوامی سفر کا آغاز ریاض سے کریں گے(فوٹو، عاجل نیوز )
سعودی فن کار خالد عبدالرحمن نے کہا ہے کہ وہ گاڑی سے 18 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرکے 9 افریقی ممالک کی سیاحت کریں گے۔ 
العربیہ چینل کے مطابق خالد عبدالرحمن افریقی ممالک کی دریافت کا سفر دارالحکومت ریاض سے شروع کریں گے۔ جنوبی افریقہ ان کی آخری منزل ہوگا۔ 
خالد عبدالرحمن نے کہا کہ انہوں نے اپنے منفرد دوستوں کی مدد سے سفرکی ساری تیاری مکمل کرلی ہے۔  انہیں دوستوں سے سازوسامان، تجاویز اور خیالات ہر طرح سے مدد ملی ہے۔ 
سعودی فن کار نے کہا کہ وہ اپنے سفر کا آغاز دارالحکومت ریاض سے کریں گے۔ جدہ پہنچ کر سمندر کے راستے آگے بڑھیں گے۔
پورٹ سوڈان جائیں گے وہاں سے ایتھوپیا، کینیا، تنزانیہ، موزمبیق، زامبیا، زمبابوے اور پھر جنوبی افریقہ پہنچیں گے۔ یہ  ان کے سفر کی آخری منزل ہوگی۔ 
سعودی فن کار نے بتایا کہ ان کے سفر کا مقصد سیر و سیاحت ہے ۔ وہ ٹک ٹاک، انسٹا گرام، ٹوئٹر اورسنیپ چیٹ کے اپنے اکاؤنٹ سے  اس حوالے سے تفصیلات دیتے رہیں گے اور ایم بی سی چینل پر بھی ان کے سفر کے مناظر دیکھے جاسکیں گے۔ 

شیئر: