Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف برطانیہ روانہ، ملکہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پاکستان نے ملکہ برطانیہ کی وفات پر 12 ستمبر کو سرکاری طور پر یوم سوگ مناتا تھا۔ (فوٹو: اے پی پی)
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے براستہ لندن امریکہ روانہ ہوئے ہیں۔
قبل ازیں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف پیر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
ترجمان کے مطابق برطانوی حکومت کی دعوت پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 19 ستمبر کو ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
خیال رہے پاکستان نے ملکہ برطانیہ کی وفات پر 12 ستمبر کو سرکاری طور پر یوم سوگ مناتا تھا۔
لندن روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایس سی او میں چین کے صدر اور دیگر غیر ملکی شخصیات بھی تھیں، ایران اور  ترکیہ کے صدور سمیت دیگر رہنماؤں کا سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر شکریہ ادا کیا، غیر ملکی صدور  نے  پوچھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مزید کیا امداد درکار ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیر ملکی شخصیات کو بتایا کہ سیلاب میں جو گھر تباہ ہوئے ان  کے بجلی بل معاف کردیے، سیلاب متاثرین کے لیے وفاق کی مشینری اور افواج پاکستان مل کرکام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران انہوں نے غیر ملکی سربراہان کو حکومت کی جانب سے ریلیف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ چھوٹے بچوں کو خوراک کی شدید ضرورت ہے،سیلاب متاثرین میں فی خاندان 25 ہزار  روپے مالی امداد سے آگاہ کیا۔ ’کروڑوں افراد کے لیے آنے والی سردیوں میں کمبل کی ضرورت ہے، کروڑوں افراد امداد کے لیے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔‘

شیئر: