Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحتیابی میں اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 2 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 80 کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک کورونا کےمجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 609 تک پہنچ گئی۔
عاجل نیوز کے مطابق مملکت کے محتلف ریجنز میں کورونا میں مبتلا 105 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اس مرض سے شفاپانے والوں کی تعداد 8 لاکھ 2 ہزار 840 ہو گئی۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک روز میں کورونا میں مبتلا 2 اموات کے بعد اب تک اس مرض سے 9 ہزار 337 افراد جان کی بازی ہار چکے۔
کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ مملکت کے تمام ریجنز اورشہروں میں کورونا سے بچاو کے لیے 6 کروڑ 77 لاکھ 1901 ویکیسن کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی دوسری اوربوسٹرڈوز شامل ہے۔

شیئر: