Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بانی مملکت مثالی خوبیوں کے مالک تھے: معمر شہری کی یادداشتیں

فضی الرشیدی کی عمر ایک سو دس برس سے زائد ہے: (فوٹو: عکاظ اخبار)
حائل کمشنری کے جنوبی علاقے حرۃ بنی رشید کے بادیہ نشین ’فضی الرشیدی‘ جن کی عمر اس وقت ایک سو دس سال سے زائد ہو چکی ہے کا کہنا ہے کہ انہیں بانی مملکت سے لے کر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی بیعت کرنے کا شرف حاصل رہا۔
عکاظ اخبار کے مطابق 110 سالہ فضی اس عمرمیں بھی صحت مند ہیں وہ عہد رفتہ کی بے شمار یادیں رکھتے ہیں۔ ماضی کے اہم واقعات کے عینی شاہد بھی ہیں۔
مملکت کے 92 ویں یوم الوطنی کی تقریبات میں ذوق وشوق سے شرکت کررہے ہیں۔ معمر’فضی الرشیدی‘ کا کہنا تھا کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز انتہائی سادہ طبعیت کے ملنسار اورخوش مزاج، رحم دل و جری انسان تھے۔
شاہ عبدالعزیز کی مثالی صفات کی وجہ سے جزیرہ العرب کے لوگوں میں بھی محبت اور اخوت کے جذبات ابھرے۔
الرشیدی کا کہنا ہے کہ جس وقت بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کا انتقال ہوا اس وقت میری عمر 30 برس تھی ۔ شاہ عبدالعزیز سے لے کراب تک تمام شاہوں کی بیعت کرنے کا شرف ملا۔

شیئر: