Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جاوید اور زاہد کی نہاری‘: مفتاح اسماعیل کراچی جا کر کیا کھائیں گے؟

مفتاح اسماعیل نے لندن میں نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی حکومت میں تبدیلی ہوئی ہے اور مفتاح اسماعیل سے وزارت خزانہ کا قلم دان واپس لے کر اسحاق ڈار کو دے دیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار پیر کی رات کو وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچے۔ وہ پہلے سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے اور اس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے۔
پاکستان واپس آنے پر اسحاق ڈار نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ’انہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی حیثیت سے کام کرنے کو کہا ہے اور وہ ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔‘
مستعفی ہونے والے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نئی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی یا نہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا لیکن مفتاح اسماعیل کراچی واپسی پر اپنے کھانے کا پروگرام ضرور فائنل کرچکے ہیں۔
ٹوئٹر پر مفتاح اسماعیل سے فرخ نامی صارف نے سوال کیا کہ ’ہائے مفتاح اسماعیل، کراچی واپس آکر آپ کس ریستوران میں سب سے پہلے جائیں گے؟‘
اس سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے ریستورانوں کی پوری ایک لسٹ جاری کردی۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ کراچی جاکر زاہد، ادریس اور جاوید کی نہاری کھائیں گے۔‘
اس کے علاوہ مفتاح اسماعیل الکباب، غفار اور میرٹھ کے کباب بھی کھائیں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میرے پاس خوش قسمتی سے بہت ساری چوائسز ہیں۔‘

شیئر: