Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے 27 کلو ہیروئن اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر مبنی آپریشن تھا۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار سے تھا۔‘
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے 27 کلو ہیروئن اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان دہشت گردی کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے منشیات سمگلنگ کرتے تھے۔
سی ٹی ڈی نے آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ ’منشیات کی کھیپ ٹرک کے ذریعے گلستان سے کراچی سمگل کی جا رہی تھی۔ ٹرک روکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں مارے گئے۔‘
دوسری جانب کوئٹہ کی ریلوے کالونی میں والے آرتھوپیڈک ڈاکٹر ناصر عشیزئی اچکزئی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین بیٹے فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
شادی کی تقریب سے واپسی پر نامعلوم افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔ آئی جی بلوچستان نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔

شیئر: