Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہونے پر نوازشریف برہم

اسلام آباد... وزیراعظم نوازشریف نے بجلی لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اگلے ماہ مزید 400 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی ۔ رواں ماہ کے دوران 866 میگا واٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ۔ نوازشریف نے لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی نہ ہونے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کے لئے متعلقہ ادارے توجہ نہیں دے رہے۔وزیر اعظم نے سیکرٹری پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ بجلی کی فراہمی کی صورتحال کی ہر گھنٹے بعد نگرانی کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دےں۔ یہ ٹیم بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کی نگرانی کے بارے میں ہفتہ وار بنیاد پر رپورٹ دے۔انہوں نے کہا کہ فرنس آئل پلانٹ کوئلے پر چلانے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ 

 

شیئر: