Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہارٹ آف عریبیہ مہم، فلائی ناس کی نئی پروازیں، غلط ہروب فائل سمیت سعودی عرب کی گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم تقرری، العلا کے پہاڑوں میں جیسن ڈیرولو کی پرفارمنس، طائف میں خاتون گارڈ کی شہریوں کے دل جیتنے کا واقعہ، انڈین ایکشن فلموں کی سعودی عرب میں نمائش، فلائی ناس کی ممبئی کے لیے براہ راست پروازیں سمیت مختلف خبریں سعودی عرب میں موضوع گفتگو رہیں۔ ذیل میں ملاحظہ کریں سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی چیدہ چیدہ خبریں۔ 

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد کو وزیراعظم مقرر کردیا

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو شاہی فرمان جاری کرکے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزرا کونسل کا سربراہ (وزیراعظم) مقرر کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو متعدد شاہی فرامین جاری کیے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی کابینہ کا سربراہ بنایا گیا ہے۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں 

 العلا کے پہاڑوں میں پاپ سٹار جیسن ڈیرولو کی پرفارمنس

العلا کے جاذب نظر پہاڑوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے تاریخی مرکز میں امریکی پاپ سٹار جیسن ڈیرولو نے سعودی قومی دن کے موقع پرمیوزک فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن میں پرفارمنس پیش کی۔

عرب نیوز کے مطابق امریکی گلوکار  نے اس کنسرٹ میں  اپنے ہٹ ہونے والے حالیہ نغموں کے ساتھ اپنے پرانے پرستاروں اور مداحوں کو نہایت محظوظ کیا۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں 

ولی عہد کو لز ٹرس کا ٹیلی فون، برطانوی قیدیوں کی رہائی میں کردار پر شکریہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے  ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے رابطے کے دوران ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر وزیراعظم لز ٹراس سے تعزیت کی اور شاہ چارلس سوم کی تخت نشینی پرمبارکباد دی ہے۔ 

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں 

طائف میں خاتون سیکیورٹی گارڈ نے شہریوں کے دل جیت لیے 

سعودی عرب کے شہر طائف میں خاتون سیکیورٹی گارڈ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے صارفین سراہا رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سیکیورٹی گارڈ طائف کے ایک شاپنگ سینٹر میں ایک معذور کی مدد کررہی ہے۔
سیکیورٹی گارڈ فاطمہ الزہرانی نے سردی لگنے پر معذور شخص سے اظہار ہمدردی کیا اور فوری طور پر اپنا عبایہ اتار کر اس کے کندھے پر ڈال دیا۔
تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں 

انڈین ایکشن فلمیں اب سعودی سینما گھروں میں

الصور العربیہ گروپ اس ہفتے سعودی سینما گھروں میں انڈیا کی ایکشن فلمیں پیش کرے گا۔ 

العربیہ نیٹ کے مطابق پہلی فلم  29 ستمبر جمعرات کو ’وکرم ودھا‘ پیش کر دی گئی۔ اس کی کہانی پولیس کے ایک پرانے افسر کے اردگرد گھومتی ہے جو خطرناک قسم کے  جرائم پیشہ گروہوں کے تعاقب میں رہتا ہے اور سرغنہ کی گرفتاری کے لیے اپنی زندگی تک کو داؤ پر لگا دیتا ہے۔
اس فلم میں اچھائی اور برائی کے درمیان گھمسان کا معرکہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ 

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں 

فلائی ناس کی ممبئی کے لیے براہ راست پروازیں

مشرق وسطی کی  فضائی سعودی کمپنی ناس ایئر (فلائی ناس) نے کہا ہے کہ ریاض اور دمام سے ممبئی کے لیے براہ راست پروازیں شرو کی جائیں  گی۔ 

عاجل ویب سائٹ کے مطابق ناس ایئر 20 اکتوبر 2022 سے ممبئی کے لیے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یومیہ پروازیں شروع کرے گی جبکہ دمام سے ممبئی کے لیے  ہفتے میں چار پروازیں ہوں گی ان کی شروعات 31 اکتوبر سے کی جائے گی۔ دمام سے ممبئی کے لیے سنیچر، پیر، منگل اور جمعرات کو  پروازیں ہوں گی۔  

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

ہارٹ آف عریبیہ مہم ایک صدی بعد دوبارہ نئے انکشاف سامنے لائے گی

برطانوی مہم جو ٹیم نومبر میں سعودی عرب کا مشرق سے مغرب تک 1300کلومیٹرکا وہ راستہ دوبارہ تلاش کرنے کی کوشش کرے گی  جسے 1917 میں برطانوی مہم جو ہیری سینٹ جان فلبی دریافت کیا تھا۔

عرب نیوز کے مطابق ہارٹ آف عربیہ مہم کا اعلان اس کی سرپرستی کرنے والی برطانوی شہزادی این نے ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد پہلی عوامی مصروفیت کے دوران گذشتہ روز لندن میں کیا ہے۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

پاسپورٹ ایکسپائر جبکہ سپانسر نے غلط ہروب فائل کیا ہے، کیا کریں؟

سعودی عرب میں خروج وعودہ ویزے پر مقررہ مدت کے دوران واپس نہ آنے والوں کو خلاف ورزی کا مرتکب قراردیاجاتاہے۔ ایسے تارکین وطن جو خروج وعودہ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پاتے ہیں انہیں مملکت میں 3 برس کے لیے بلیک لسٹ کردیاجاتا ہے۔ 
ایک شخص نے استفسار کیا ہے کہ’2017 میں سعودی عرب سے خروج وعودہ پرگیا تھا۔ اب 5 برس ہوچکے ہیں۔ کیا دوسرے ویزے پرآسکتاہوں؟ 

سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ’ خروج وعودہ ویزے کی خلاف ورزی پرقانون کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب کو مملکت میں تین برس کےلیے بلیک لسٹ کردیاجاتا ہے‘۔ 

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

ولی عہد کو وزیر اعظم مقرر کیے جانے پر امارات سمیت عرب اور مسلم ملکوں کی مبارک باد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوعرب اور مسلم رہنماوں نے وزیراعظم مقرر کیے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان شاہی فرمان کو سراہتے ہوئے اسے حکمت پر مبنی فیصلہ قرار دیا ہے۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

 

 

شیئر: