Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتیش کمار دسویں بار انڈین ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ منتخب

نتیش کمار نے انڈین ریاست بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر 10 ویں بار حلف اُٹھا کر منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق نتیش کمار کی حلف برداری کی تقریب جمعرات کو پٹنہ کے مشہور گاندھی میدان میں صبح 11:30 بجے منعقد ہوئی۔
تقریب میں ملک کے اعلیٰ حکام اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
گورنر عارف محمد خان نے نتیش کمار سے عہدے اور راز داری کا حلف لیا۔
جنتا دل (یونیائیٹڈ) کے سربراہ نتیش کمار جنہوں نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں اتحاد کو شاندار فتح دلائی، نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے سینیئر قانون سازوں اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ سٹیج پر موجود تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان تقریب میں شریک تھے۔
تقریب میں کئی این ڈی اے وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی جن میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندربابو نائیڈو، اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجی اور اتحادی ریاستوں کے وزرا شامل ہیں۔
انتخابی نتائج کے مطابق بی جے پی 89 جبکہ جنتا دل (یونائیٹڈ) 85 نشستوں پر کامیاب رہی، اور تیجسوی یادیو اور کانگریس کے اتحاد کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کانگریس ان انتخابات میں صرف چھ نشستیں جیت سکی جبکہ ان کے اتحادی تیجسوی یادیو کی جماعت 25 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

 

شیئر: