Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجن اور میں ایک دوسرے کے بہت بڑے چِیئر لیڈر ہیں: ملائیکہ اروڑا

ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور 2016 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وُڈ ادکارہ ملائیکہ اروڑا نے ایک انٹرویو میں اپنے سابقہ شوہر ارباز خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ملائیکہ اروڑا نے بالی وُڈ اور انٹرٹینمنٹ کی ویب سائٹ مصالحہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے (ارباز اور ملائیکہ) درمیان معاملات اب کافی بہتر ہیں، ہم کافی سلجھے ہوئے ہیں، ہم بس خوش اور پر امن لوگ ہیں، وہ ایک اچھے آدمی ہیں، میری ان کے لیے صرف نیک تمنائیں ہیں۔‘
ملائیکہ اروڑا نے مزید کہا کہ ’کبھی کبھار لوگ شاندار ہوتے ہیں لیکن وہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے نہیں لگتے، بس ایسا ہی ہے، میں ہمیشہ ان کے لیے نیک تمنائیں رکھوں گی۔‘
ارجن کپور کے بارے میں سوال پر ملائیکہ اروڑا نے کہا کہ ’ارجن کے ساتھ نہ صرف میرا اب رشتہ ہے بلکہ وہ میرے سب سے اچھے دوست بھی ہیں، یہ بہت اہم ہے کہ آپ اپنے بیسٹ فرینڈ سے پیار کریں۔‘
ملائیکہ اروڑا نے کہتی ہیں کہ ’ارجن مجھے سمجھتے ہیں، میرے خیال سے ہم ایک دوسرے کے بہت بڑے چِیئر لیڈر ہیں، میں ان سے کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرسکتی ہوں، رشتے کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اپنے آپ سے سچے ہوں اور میں ارجن کے ساتھ اپنے آپ سے سچی ہوتی ہوں۔‘
ملائیکہ اروڑا اور ارباز خان نے 1998 میں ایک دوسرے سے شادی کی تھی جس کے بعد ان کے ہاں ان کے اکلوتے بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی تاہم 2017 میں اس جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی۔
ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور 2016 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم ابھی تک دونوں نے شادی نہیں کی۔
اسی سلسلے میں بالی وُڈ مُنی ملائیکہ اروڑا نے کہا کہ 'میرے خیال میں شادی کا عہد ایک خوبصورت چیز ہے، لیکن دوسری جانب آپ کو شادی کرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے کہ یہ ایک سماجی ضرورت یا دباؤ ہے، اگر آپ کسی صحیح بندے کے ساتھ ہیں تو یہ بہت خوبصورت چیز ہے، جہاں تک بات میری شادی کی ہے، میرے خیال سے میرے پاس ابھی اس کا صحیح جواب نہیں ہے۔‘
 

شیئر: