Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 5 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 255.39 اور یورو کی قدر 222.52 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.70 روپے کی کمی آئی جس کے بعد امریکی ڈالر کی نئی قیمت 223.94 روپے ہوگئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 59.57، اماراتی درہم کی قدر 60.96، کویتی دینار 723.69، عمانی ریال 582.41، بحرینی دینار 593.45 اور قطری ریال کی قیمت 61.50 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 255.39 اور یورو کی قدر 222.52 روپے رہی۔
5 اکتوبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 226 اور قیمت فروخت 228 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 59.5 اور قیمت فروخت 60.1 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 61.5 اور قیمت فروخت 62.2، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 260 اور قیمت فروخت 262.5 جب کہ یورو کی قیمت خرید 221 اور قیمت فروخت 223 روپے رہی۔

شیئر: