Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 7 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 245.56 اور یورو کی قدر 215.47 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی جاری رہا۔
جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2.02 روپے کی کمی آئی جس کے بعد امریکی ڈالر کی نئی قیمت 219.92 روپے ہوگئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 58.50، اماراتی درہم کی قدر 59.87، کویتی دینار 709.31، عمانی ریال 571.17، بحرینی دینار 582.80 اور قطری ریال کی قیمت 60.15 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 245.56 اور یورو کی قدر 215.47 روپے رہی۔
جمعہ 7 اکتوبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 221 اور قیمت فروخت 223 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 57.7 اور قیمت فروخت 58.3 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 59.5 اور قیمت فروخت 60.1، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 244 اور قیمت فروخت 248 جب کہ یورو کی قیمت خرید 216 اور قیمت فروخت 218 روپے رہی۔

شیئر: