Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی صدر شوری کی جی ٹوئٹنی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت 

کانفرنس میں قانون ساز اسمبلیوں کے کردار، ماحولیاتی تحفظ پر بھی بحث ہوئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی شوری کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ  جاکارتہ میں جی ٹوئٹنی میں شامل ممالک کی قومی اسمبلیوں کے سربراہوں کی 8 ویں کانفرنس میں سعودی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بین الاقوامی پارلیمانی آرگنائزیشن کے سربراہ، انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کی سپیکر سمیت کانفرنس کے شرکا خواتین کو بااختیار بنانے اوراس حوالے سے قانون ساز اسمبلیوں کے کردار جیسے موضوعات پر بحث کررہے ہیں۔
سربراہ کانفرنس میں شریک وفود کے سربراہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’درپیش چیلنجوں اور بحرانوں سے نمٹنے کے سلسلے میں پارلیمانی کردار اہم ہے‘۔

درپیش چیلنجوں اور بحرانوں سے نمٹنے میں پارلیمانی کردار اہم ہے(فوٹو ایس پی اے)

انڈونیشی پارلیمنٹ کی سپیکر بوان مہارانی نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ’دنیا بھر کی قانون ساز اسمبلیوں کے درمیان بہتر مستقبل کی تشکیل کے حوالے سے مکمل تعاون ضروری ہے‘۔ 
کانفرنس میں متعدد امور زیر بحث آئے۔ قانون ساز اسمبلیوں کے کردار، ماحولیاتی تحفظ، کاربن کے اخراج اور تجدد پذیر توانائی کے استعمال پر بھی بحث ہوئی ہے۔ 
سعودی وفد میجر جنرل منصور الترکی، ڈاکٹر اعمال الشیخ، ڈاکٹر اسامہ عارف، ڈاکٹر امیرہ البلوی اور شوری کے متعدد عہدیداروں پر مشتمل ہے۔

شیئر: