Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارہ احتساب میں  64 ججوں کی ترقی و تقرری

آٹھ ججوں کی ترقی اپیل کورٹ کے سربراہ کے طورپرکی گئی(فوٹو،ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے ادارہ احتساب (دیوان المظالم) میں  64 ججوں کی ترقی و تقرری کے احکام جاری کردیے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ احتساب کے سربراہ شیخ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے کہا کہ ترقی اور تقرری کے نئے شاہی فرامین کی بدولت ادارہ احتساب کی کارکردگی کا دائرہ بہتر اور وسیع تر ہوگا۔  
شیخ خالد الیوسف نے مزید کہا کہ شاہی فرمان کے بموجب 8 ججوں کی ترقی اپیل کورٹ کے سربراہ، ایک جج کی کورٹ کے  سربراہ اور  13 کی ترقی سیکریٹری کورٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ 
ڈاکٹر الیوسف نے کہاکہ تین ججوں کی ترقی کورٹ بی کے سیکریٹری، 9 کی ترقی اول درجے  کے جج اور دس ججوں کی ترقی جج بی اور تین ججوں کی تقرری جج بی، گیارہ کی ترقی جج جی اور چھ ججوں کی تقرری عدالتی معاون کے طور پر ہوئی ہے۔ 
الیوسف نے کہا کہ شاہی فرامین کی بدولت ادارہ احتساب کو اپنی کارکردگی اعلی قیادت کی آرِزوؤں تک پہنچانے میں بڑی مدد ملے گی۔ اس سے ادارے میں حقوق کے تحفظ اور مظالم کے ازالے کے جذبے کو بڑی تحریک حاصل ہوگی۔ 

شیئر: