Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : جی ٹیکس نمائش میں سعودی وزارت داخلہ کا پویلین

سعودی امن فورس کےڈائریکٹر نے سعودی پویلین کا دورہ کیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی امن ٹاسک فورس کے ڈائریکٹر، لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے دبئی میں منعقدہ جدید ٹیکنالوجی کی نمائش میں سعودی وزارت داخلہ کے پویلین کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دبئی میں منعقدہ جدید ٹیکنالوجی کی منصوعات ’جی ٹیکس 2022‘ نمائش میں سعودی امن فورس کے ڈائریکٹرنے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے پویلین کا دورہ کیا جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔
واضح رہے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات کی فراہمی کوآسان بنانے کے عمل پرتیزی سے عمل جاری ہے۔

 وزارت داخلہ کی جانب سے سروسز کی فراہمی کے لیے بہترانداز میں کی جاتی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے عمرہ زائرین ، عازمین حج کے علاوہ مملکت کے شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کو مختلف سرکاری خدمات کی فراہمی   مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے کی جاتی ہے ۔
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سائبرکرائم کی روک تھام  کے علاوہ ٹریفک پولیس کے معاملات کو بھی بہتربنایا جارہا ہے۔
اس ضمن میں دبئی میں جاری جی ٹیکس نمائش میں بھی سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اپنا اسٹال لگایا گیا ہے جہاں مملکت میں پیش کی جانے والی خدمات کو اجاگرکیا جارہا ہے۔

شیئر: