Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی نئی قیمت کیا رہی؟

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں سنیچر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 22 اکتوبر کو فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 146400 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پیر کو 24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 858 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 125514 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کے بعد 1658 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کم ہو کر 1580 روپے اور دس گرام قیمت 8.56 روپے کم ہو کر 1354.60 روپے رہی۔

شیئر: