Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کی لائیو سٹریمنگ کہاں دیکھی جا سکتی ہے؟ 

پاکستان میں ٹیم پیڈ اور جیز ٹی وی کی ایپ پر بھی ٹی20 ورلڈ کپ دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ کا آٹھواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے۔ سُپر 12 کے مقابلوں میں دنیائے کرکٹ کی 12 بہترین ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دنیا کے مختلف ممالک کے لیے مختلف براڈ کاسٹ پارٹنرز کو میچز براہ راست دکھانے کے حقوق فراہم کیے ہیں۔ 
یہاں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ پاکستان اور مشرق وسطی میں ٹی20 ورلڈ کپ میچز مختلف پلیٹ فارمز پر کیسے دیکھے جا سکتے ہیں؟
کون سے ٹی وی چینلز میچز براہ راست دیکھ سکتے ہیں؟ 
اگر آپ ٹی20 کے عالمی مقابلے ٹی وی سکرینز پر دیکھنا چاہتے ہیں تو پاکستان میں یہ مقابلے پی ٹی وی سپورٹس، اے سپورٹس اور ٹین سپورٹس پر براہ رست نشر ہوں گے۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کرک لائف اور کرک لائف میکس پر براہ راست دیکھے جا سکتے ہیں۔
لائیو سٹریمنگ موبائل ایپس اور ویب سائٹس
اگر آپ اپنی ٹی وی سکرین سے دور ہیں یا دفتر میں موجود ہیں تو ٹی20 ورلڈ کپ میچز براہ راست نشر کرنے کے حقوق آئی سی سی نے چند موبائل سٹریمنگز ایپس کو بھی فراہم کیے ہیں۔
پاکستان میں پی ٹی وی سپورٹس کی ویب سائٹ پی ٹی وی سپورٹس ڈاٹ پی کے پر میچز براہ راست نشر کرنے کے حقوق رکھتا ہے جبکہ اے آر وائے کی موبائل ایپ اے آر وائے زیپ موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر میچز براہ راست دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائن شاپنگ ویب سائیٹ دراز کی ویب سائیٹ اور موبائل ایپ کے پاس بھی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز براہ راست دکھانے کے حقوق موجود ہیں۔ 
پاکستان میں ٹیم پیڈ اور جیز ٹی وی کی ایپ پر بھی ٹی20 ورلڈ کپ دیکھا جا سکتا ہے۔ 
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں اگر آپ ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز موبائل ایپ اور ویب سائیٹ پر دیکھنا چاہتے ہیں تو سٹارز پلے اور سویچ ٹی وی ایپ کے پاس آئی سی سی کے میچز براہ راست نشر دکھانے کے حقوق ہیں۔

اے آر وائے کی موبائل ایپ اے آر وائے زیپ موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر میچز براہ راست دیکھے جا سکتے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ کی کمنٹری کہاں سنی جا سکتی ہے؟ 
اگر آپ دوران سفر ٹی20 ورلڈ کپ میچز سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کی آڈیو کمنٹری کے لیے ریڈیو حقوق بھی فراہم کیے ہیں۔ 
پاکستان میں ایف ایم 106.2 پر اردو زبان میں کمنٹری جبکہ دبئی میں ریڈیو 04 کے پاس ہندی زبان میں براہ راست کمنٹری کے حقوق موجود ہیں۔

شیئر: