Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے عالمی سپلائی چین انیشیٹیو کا اعلان کر دیا

’سپلائی چین انیشیٹیو سے سعودی عرب کو دنیا میں سپلائی چین کا اہم ملک بنایا جائے گا‘ ( فوٹو: واس)
سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی سپلائی چین انیشیٹیو کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عالمی سپلائی چین انیشیٹیو کے اعلان سے سعودی عرب کو دنیا میں سپلائی چین کا اہم ملک بنایا جائے گا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’انیشیٹیو مشترکہ کامیابیاں حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔‘
’اس انیشیٹیو سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو ترقی کا موقع ملے گا جبکہ دنیا کے سامنے سعودی عرب عالمی سپلائی چین کے طور پر مانا جائے گا‘۔
’انیشیٹیو سے سعودی عرب کی معیشت میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ 2030 تک سعودی عرب کو دنیا کی مضبوط ترین معیشت کے حامل 15 ممالک میں اہم مقام حاصل ہوگا۔‘
عالمی سپلائی چین انیشیٹیو سعودی عرب کے نیشنل ایوسٹمنٹ سٹریٹیجی کا ایک پروگرام ہے جسے اکتوبر 2021 کو لانچ کیا گیا تھا۔
انیشیٹیو کا مقصد سعودی عرب کو سپلائی چین کے سرمایہ کاروں کا مرکز بنانا ہے۔
اس مقصد کے لیے عالمی سپلائی چین انیشیٹیو مملکت میں سپلائی چین میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور ان کو پیدا کرکے انہیں ممکنہ سرمایہ کاروں کو پیش کرے گا۔
 

شیئر: