Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی نئی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان مسلسل تیسرے روز بھی برقرار ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 26 اکتوبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 150200 روپے رہی۔
گزشتہ تین روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
بدھ کو 24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 1542 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 128772 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 1668 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت کسی اضافے کے بغیر سابقہ سطح پر برقرار رہی۔

شیئر: