Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں،ایرانی وزیر خارجہ

اسلام آباد... ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف بدھ کو اعلی سطح کے وفد کے ہمرا ہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارسے ملاقات کی۔ دو طرفہ امور اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ ایران کے ساتھ جغرافیائی، مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں۔ اس کی راہ میں کسی چیز کو حائل نہیں ہونے دیںگے۔دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کو امہ کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ بین الاقوامی ایشوز پر اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک، ایران تعلقات میں حائل کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔ ایران مسلم ممالک کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔جواد ظریف پاکستانی حکام سے ملاقات میں پاک، ایران سرحد پر حالیہ دہشت گردی ، دو طرفہ تعلقات ، خطے کی صورت حال، انسداد دہشت گردی، سرحدی اموراور گیس پائپ لائن سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ 

 

شیئر: