Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کے پارلیمانی و بلدیاتی انتخابات میں 73 فیصد ریکارڈ ٹرن آوٹ

انتخابی عمل کے دوران کوئی خلاف ورزی ریکارڈ پر نہیں آئی ہے (فوٹو بحرینی نیوز ایجنسی)
بحرین میں اتوار 13 نومبر کو پارلیمانی اور بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات کے لیے پولنگ میں 73 فیصد اہل ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔
بحرینی نیوز ایجنسی ’بنا‘ کے مطابق بحرینی وزیر انصاف و چیف الیکشن کمشنر نواف المعاودۃ نے بتایا کہ ’ریکارڈ ٹرن آوٹ دیکھنے میں آیا ہے۔انتخابات منصفانہ،غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تھے۔ پورے ملک میں کسی رکاوٹ کے بغیر پولنگ جاری رہی‘۔ 
بحرینی وزیر انصاف نے مزید کہا کہ ’ووٹنگ یا انتخابی عمل کے دوران کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی ریکارڈ پر نہیں آئی ہے‘۔ 
پارلیمانی و بلدیاتی انتخابات کرانے والے ادارے نے اعدادوشمار جاری کرکے بتایا کہ 40 نشستوں کے لیے 507 امیدوار میدان میں تھے۔  بلدیاتی کونسلوں کے 30 ممبران کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ ووٹروں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 713 ہے۔  
بحرینی دارالحکومت منامہ میں دس انتخابی حلقے ہیں جہاں ووٹروں کی تعداد 66148 ہے۔

شیئر: