Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم ’آوارہ پاگل دیوانہ ٹو’ اور ’ویلکم تھری‘ بھی اکشے کمار کے بغیر؟

پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالہ نے اکشے کمار کی جگہ کارتک آریان کو لیا ہے۔ (فوٹو: بالی وڈ)
اطلاعات کے مطابق فلم ’ہیرا پھیری تھری‘ کے بعد بالی وڈ پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالہ فلم ’آوارہ پاگل دیوانہ ٹو’ اور ’ویلکم تھری‘ بھی اکشے کمار کے بغیر بنانا چاہتے ہیں۔
منگل کو انٹرٹینمٹ ویب سائٹ بالی وڈ ہنگامہ کو ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’پیرا پھیری‘ کے تیسرے حصے شامل نہ ہونے پر اکشے کمار کو افسوس ہوا ہے تاہم معاوضہ کم نہ کرنے پر ان کا اور پروڈیور کا اتفاق نہیں ہوا۔
اب ’ہیرا پھیرا تھری‘ میں نئے ابھرتے اداکار کارتک آریان ادا کریں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اکشے کمار نے اپنا معاوضہ کم کرنے سے انکار کیا تھا اور یہ بھی ٹھیک نہیں کہ اکشے کمار پیسے کمائے اور پروڈیوسر کو نقصان ہو۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد معاوضہ کم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ’فیروز ناڈیاڈوالہ نے اکشے کمار کو سمجھانے کی کوشش بھی کی۔‘
اداکار اکشے کمار کے حالیہ بیان کی وجہ سے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالہ کو مایوسی بھی ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ سکرپٹ میں مسائل کی وجہ سے فلم کا حصہ نہیں بن رہے۔
انہوں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ ’آوارہ پاگل دیوانہ ٹو‘ اور ’ویلکم تھری‘ بھی اکشے کمار کے بغیر بنوائیں گے۔

رواں برس اداکار کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں ٹو ریلیز ہوئی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

اداکار اکشے کمار نے ایک تقریب کے موقعے پر فلم ’ہیرا پھیری تھری‘ کا حصہ نہ بننے پر کہا تھا کہ یہ فلم ان کی زندگی اور کیریئر کا حصہ ہے جس سے نہ صرف ان کی بلکہ بہت سارے لوگوں کی یادیں وابستہ ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ کئی سالوں تک اس کا تیسرا سیکوئل نہیں بن سکا۔
’مجھے فلم کی پیشکش ہوئی لیکن میں اس کے سکرین پلے اور سکرپٹ سے مطمئن نہیں تھا۔ میں اس سے خوش نہیں تھا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں وہ کام کروں گا جو لوگ دیکھنا چاہیں گے۔
فلم ’آوارہ پاگل دیوانہ‘ 2002 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، پریش راول، آفتاب شیوداسانی اور امرتا اروڑا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
فلم ’ویلکم‘ اور ویلکم بیک‘ بالترتیب 2007 اور 2015 میں ریلیز ہوئے تھے۔

شیئر: