Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جدہ میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیرِآب، انڈر پاسز بند، فضائی سفر بھی متاثر 

جدہ میں آج علی الصبح گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے اور ابھی تک شہر پر گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں۔
شہر پر موسلادھار بارش کے باعث مرکزی شاہرایں ڈوب گئیں جبکہ تمام انڈر پاسز کو پانی بھر جانے کے باعث بند کر دیا ہے جبکہ فضائی سفر بھی متاثر ہوا ہے۔
مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ’رہائشیوں کی سلامتی کے لیے امیر ماجد، فلسطین انڈر پاس، کنگ عبد اللہ ، کنگ فہد، انڈر پاس، جامعہ انڈر پاس اور کنگ عبداللہ، طریق مدینہ انڈر پاس کو احتیاطی طور پر بند کردیا ہے۔‘
’اسی طرح طریق الحرمین منتزہات پل سے کنگ عبد اللہ پل تک مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔‘
دوسری طرف جدہ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’السلام مال، فلسطین اور سبعین ، کنگ عبد اللہ اور مدینہ روڈ میں پانی بھر گیا ہے۔‘ 
واضح رہے کہ جدہ سمیت مکہ مکرمہ ریجن، مدینہ منورہ، تبوک، شمالی حدود ریجن ، حائل اور قصیم میں آج موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

جدہ میں بارش کے باعث فضائی سفر متاثر 

جدہ میں موسلادھار بارش کے باعث فضائی سفر متاثر ہوا ہے جبکہ بعض پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے کہا ہے کہ ’مسافر ایئرپورٹ آنے سے پہلے فضائی کمپنی سے رابطہ کر لیں۔‘ 
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شدید بارش، گرج چمک اور تیز ہوا کے باعث متعدد پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں۔‘ 
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جدہ آنے والی بعض پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ پر اترنے کی ہدایت کی ہے۔‘ 
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فضائی کمپنیاں متاثر ہونے والی پروازوں کا نیا شیڈول جاری کریں گے۔‘ 

شیئر: